رمضان ۱۴۴۱ ڈائری : پہلا روزہ

پچیس اپریل بروز سنیچر

اسلام علیکم

الحمدللہ۔۔۔ پہلا روزہ بفضلِ خدا اختتام پذیر ہوا۔

مجھے یہ احساس ہوا کہ پہلی سحری کبھی نہیں چھوٹتی۔ پہلے تو بے چینی اتنی ہوتی ہے کہ نیند ہی نہیں آتی۔ نیند تو خیر۔۔۔

غالب نے بڑی پیاری بات کہی تھی کہ

موت کا ایک دن معین ہے
نیند کیوں رات بھر نہیں آتی

بہرحال۔ پہلے روزے کہ خوشی ہو یا اللہ کا خاص کرم، سحری میں نیند کھل ہی گئی۔ سحری بہ مشکل کھائی گئی۔ آج گھر پر پہلی بار جماعت سے نماز پڑھی۔ ورنہ تو صرف حرمین شریفین میں ہی با جماعت نماز ادا کرنے کا موقع ملا تھا۔ دیکھیں، کتنی جماعتیں ہوتی ہیں۔

اللہ ہم پر یہ رمضان آسان فرمائے اور ڈھیر ساری عبادتوں کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

شبانہ مختار

I try to moderate comments to filter out the trolls and weirdo. Your comments are welcome and opinion matter, but don't come here just to promote your content, and be nice, okay? Everyone is entitled to opinions. Alright, now go ahead, the comment section is your oyster. (I'm such a smarty pants)