Happy Urdu Day

 

!السلام علیکم

جمعہ مبارک۔۔۔

جمعہ کا دن ہے، یعنی کہ یومِ بریانی۔ ابھی ابھی جب ہم  دسترخون پر بریانی کے مزے لوٹ رہے تھے، تو میرے بھائی نے پوچھا۔

“یومِ اردو پر کچھ لکھا نہیں؟”

جی ہاں۔ مجھے اکثر چھیڑا جاتا ہے ، لیکن میں برا نہیں مانتی۔ اور یہ تو برا ماننے والی بات تھی بھی نہیں۔ میں تو سوچ میں پڑ گئی تھی۔

ہائیں۔ مجھے تو پتہ بھی نہیں تھا کہ آج یومِ اردو ہے۔ اب چونکہ وقت بہت کم رہ گیا ہے۔ اور زکام نے تنگ کیا ہوا ہے تو بس مبارک باد دینے کے لئے پوسٹ لکھ رہی ہوں۔

جب پچھلے سال میں نے  کچھ کہانیوں کے لئے آئیدیاز لکھ کر رکھے تھے، تب میں چاہتی تھی کہ میری ہر کہانی میں انوکھیت ہو۔ عنوان بھی ویسے ہی رکھے تھے۔ انوکھی شادی، انوکھا سفر، انوکھے ہم سفر، وغیرہ وغیرہ۔۔۔

جی ہاں۔ درست کہا۔ “انوکھیت” اردو کا لفظ نہیں ہے۔ میں اکثر اپنی مرضی اور سہولت کے حساب سے نئے الفاط بناتی رہتی ہوں۔ میری بہن کا کہنا ہے کہ مجھے جلد ہی “بی بیِ اردو” کا خطاب ملے گا۔

برا نہ منائیے گا۔ ہم ایسی اوٹ پٹانگ باتیں کرتے رہتے ہیں۔ تو میں کہہ رہی تھی کہ یومِ اردو مبارک ہو۔ اردو لکھیے۔ اردو پڑھیے۔ اور اردو خرید  کر پڑھیے۔ باقی آن لائن جو دستیاب ہو، وہ بھی پڑھیے۔ مفت ہاتھ آئے تو برا کیا ہے؟

ایک نظر میری کتابوں پر ڈال لیجیے۔ مفت۔ مفت۔ مفت۔

جمعہ مبارک۔ یومِ اردو مبارک۔اب اجازت۔۔۔

!السلام علیکم

شبانہ مختار۔ 9 نومبر 2018

 

blog-1

blog-2.jpg

One Comment Add yours

  1. Sara Saif says:

    Haha! This is so sweet! I hardly noticed what day it was because I had a cousin of mine over and was busy.

I try to moderate comments to filter out the trolls and weirdo. Your comments are welcome and opinion matter, but don't come here just to promote your content, and be nice, okay? Everyone is entitled to opinions. Alright, now go ahead, the comment section is your oyster. (I'm such a smarty pants)