Milna Thha Ittefaaq ملنا تھا اتفاق

20.00

خلاصہ:

اسمارہ خان شہراندور ، مدھیہ پردیش کی رہنے والی  ہے۔ ممبئی کی ایڈ ایجنسی میں کیمپیئن منیجر کے طور پر کام کر رہی تھی۔ فی الوقت اسائنمنٹ کے لئے کولکاتہ میں تھی۔ بہت دنوں بعد اس کی چھٹی کی درخواست منظور ہو گئی۔اپنی فیملی، اوردوستوں کے ساتھ چھٹیوں کو زبردست طریقے سے گزارنے کے لئے بہت سارے پلان بنائے تھے۔وہ نہیں جانتی تھی کہ  قسمت اس کے لئے کچھ اور ہی پلان کیے ہوئے ہے۔

سفر کی لمحہ بہ لمحہ ایک مختصر کہانی، اسمارہ  کی زبانی۔

مصنفہ کا تعارف:

شبانہ مختار، ایک پرجوش لکھاری ہیں، جو فکشن  لکھنا پسند کرتی ہیں۔

شبانہ ایک ایکٹیو بلاگر ہیں۔ زندگی کے اتار چڑھاؤ، معاشرے کے مروجہ اصولوں پر تلخ اور حقیقت پسند انداز میں لکھتی رہتی ہیں۔ وہ کتابون، ڈراموں، اور فلموں پر تبصرے بھی کرتی ہیں۔اپنے بلاگ پر انہوں نے کافی فلیش فکشن لکھا ہے۔ ان کی پہلی کتاب “اف یہ لڑکی”کے ساتھ انہوں نے باقاعدہ فکشن لکھنے کا آغاز کیا ہے۔

شبانہ مزید کچھ کہانیوں پر کام کر رہی ہیں، جس میں سے ایک “بچھڑنا نصیب تھا” ہے۔

Description

ہر شخص کی ایک کہانی ہوتی ہے۔ اگردماغ زرخیز ہو تو ایک سے زائد بھی ہو سکتی ہیں۔اور ان کہانیوں کو بیان کرنا ضروری ہے۔ نہ بھی کریں تو کوئی فرق نہیں پڑتا، بس دل کی بات دل میں رہ جائے گی۔لیکن  بیان کردینے میں کوئی نقصان بھی تو نہیں؟

جب پہلی بار، یوں کہیں کہ بچپن میں ، میں نے سوچا تھا کہ میں اپنی کہانیوں کو شیئر کروں تو خود پر ہنسی آئی تھی۔ کون اپنی بے وقوفانہ، فرضی کرداروں کی ، فرضی کہانیاں لوگوں کو بتاتا ہے؟ پھر سوچا کہ ہر رائٹر یہی تو کرتا ہے۔ میں کیوں نہیں؟

یہ کہانی میں نے انگلش میں لکھ کر پبلش بھی کردی تھی۔ پھر سوچا کہ اردو پڑھنے والے کیوں اس سے محروم رہیں۔یہ ان لوگوں کے لئے لکھی ہے جو حد سے زیادہ رومانٹک ہیں۔ اگر آپ اس طرح   نہیں ہیں، تو ابھی سے اللہ حافظ۔ کتاب بندکریں، اور اگر کسی کو جانتے ہیں تو انہیں یہ کتاب  پڑھنے کی رائے دیں۔  میری دعا لگے گی آپ کو۔

“اف یہ لڑکی” میری پہلی پبلش ہوئی کہانی ہے۔ جسے آن لائن ریڈرز نے کافی پسند کیا۔ پھر میں نے اسے دیوناگری رسم الخط میں بھی شائع کروایا۔ اب یہ دوسری کہانی ہے۔چلئے، اس کہانی کو انجوائے کیجیے۔ پڑھئے، تبصرہ کیجیے، تنقید کیجیے، دوسروں کو پڑھنے کی ترغیب دیجئے، اور سوشل  میڈیا پر رابطے میں بنے رہیے۔  وہ کہتے ہیں نا، خوب گزرے گی جو مل بیٹھیں گے دیوانے دو۔ اور اگر بہت سے دیوانے جمع ہوئے تو اور بھی شغل رہے گا۔

اس سے پہلے کہ میں بھول جاؤں، ان سارے لوگوں کا شکریہ جنہوں نے براہِ راست یا بالراست مجھے لکھنے کے لئے انسپائر کیا ہے۔ اور ہمیشہ کی طرح  میرے پبلشر”سربکف پبلیکیشنز” کا شکریہ۔

والسلام

شبانہ مختار

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “Milna Thha Ittefaaq ملنا تھا اتفاق”