

آج یو ٹیوب کی ایپ کھولی تو “یہ میرا دل” کی دو جھلکیں دیکھیں، فرحت اشتیاق کا نام دیکھ کر میں نے وہی کیا جو باقی بہت سارے لوگوں نے کیا ہوگا۔ گوگل کیا کہ فرحت کی یہ کہانی ڈھونڈ کر پڑھی جائے ۔ پتہ چلا کہ اس ڈرامہ کی جھلک انٹرنیٹ پر اتنا بوال کھڑا کر دیا ہےکہ پوچھیں مت ۔ میں نے غلام علی صاحب کے سے انداز میں سوچا کہ ہنگامہ ہے کیوں برپا؟
کہا جا رہا ہے کہ یہ ہراسمنٹ ہے نہ کہ رومانس۔۔۔
مجھے سمجھ نہیں آئی کہ اتنا کیا مسئلہ ہے؟
ہوسکتا ہے کہ ان واہیات سوالات کو سن کر ہیروئن اٹھ کر گئی ہو لیکن وہ سین اس پروموشن میں شامل نہ کیا گیا ہو؟
ہو سکتا ہے یہ وہ کہانی ہو جس میں ہیرو ہیروئن کے پیچھے آخر تک خوار ہوتا رہے۔۔۔
لیکن یہ اعتراض مجھے درست لگاکہ اس طرح کون انٹرویو دینے جاتا ہے۔ وہ تو لگ رہا تھا کہ ولیمہ کھا کر یہاں آئی ہے۔
بہرحال اگر یہ کہانی پبلش ہو چکی ہے تو پلیز کوئی مجھے اس کا لنک بھیج دے۔ بہت شکریہ۔