Dear Diary | Eid Break 2025 | Day 3

 

I think, I think, that spending the Chand raat doing dusting and cleaning and whatnot is a must.

عید کی تیاری یہ نہیں ہوتی کہ علی العشاء نماز پڑھ کر مہندی لگا کر سو گئے اور علی الفجر تیار ہو گئے۔ عید کی تیاری یہ ہوتی ہے کہ اماں کو خوشُ کیا جائے۔

اگر آپ نے اماں کے ساتھ صفائی نہیں کی، پردے نہیں لٹکائے، بریانی کی تیاری نہیں کی، تو آپ کو عید منانے کا حق نہیں۔ وہ بھی چھوڑیں، آپ نے بس ہر وقت اماں کے ساتھ لگے رہنا ہے، کوئی کام اکیلے نہیں کرنے دینا۔ اب وہ آخری موقع پر کی جانے والی سلائی ہو یا صفائی یا پردے چادر بدلنا یا شیر خرمے کی تیاری کرنا یا عید کے کپڑے آئرن کرنا، آپ نے ہمت نہیں ہارنی کیونکہ اماں انتھک لگاتار کام کرتی ہیں۔ اس عید پر عصر سے کچھ پہلے جو ہم نے جگل بندی شروع کی تو رات کے تین بجے کہیں جا کر بستر پر جانے کی اجازت ملی ۔ تقریبا گیارہ گھنٹے۔ اماں تیاری سے خوش ہیں۔ عید تو اچھی ہی ہوگی۔

Regards,

Shabana

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *