شب برات کے معمولات

اسلام علیکم

بہت عرصہ سے یہ کرنا تھا لیکن دنیا میں ایسا الجھی ہوں کہ یاد ہی نہیں رہا۔ اس سال کے لیے تو کافی لیٹ ہو گیا لیکن ان شا اللہ اگلی شب برات پر کام آئے گا۔

نوٹ: شب برات کے لیے لیکن کہیں کوئی ثابت شدہ عبادت کی ترتیب نہیں ہے۔ ہمیں اپنے نفس کے تزکیہ کے لیے نوافل، تلاوت، دعائیں، سب کرنی ہیں۔ کہتے ہیں نا کہ قبر کا حال مردہ جانتا ہے۔ آپ خود جانتے ہیں کہ آپ کو کس عبادت کی زیادہ ضرورت ہے۔

دار الافتاء سے ماخوذ ایک اہم بات: اس رات میں نوافل،تلاوت،ذکرواذکارکااہتمام کرنا ہے۔
اس بارے میں یہ واضح رہے کہ نفل ایک ایسی عبادت ہے جس میں تنہائی مطلوب ہے، یہ خلوت کی عبادت ہے، اس کے ذریعہ انسان اللہ کاقرب حاصل کرتاہے،لہذانوافل وغیرہ تنہائی میں اپنے گھرمیں اداکرکے اس موقع کوغنیمت جانیں،نوافل کی جماعت اورمخصوص طریقہ اپنانادرست نہیں ہے،یہ فضیلت والی راتیں شوروشغب اورمیلے،اجتماع منعقدکرنے کی راتیں نہیں ہیں،بلکہ گوشۂ تنہائی میں بیٹھ کراللہ سے تعلقات استوارکرنے کے قیمتی لمحات ہیں ،ان کوضائع ہونے سے بچائیں۔

اور مزید یہ پڑھ لیجیے۔

شب-برأت-اور-اس-کے-تقاضے

 

دعاوں میں یاد رکھیے، مجھے بھی اور تمام امت کو بھی۔ السلام علیکم۔

شبانہ مختار

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *