Uff Yeh Ladki

Sale!

20.00

ایک ہلکا پھلکا رومانٹک فیملی ڈراما

Category:

Description

ہم وہ سنتے ہیں، جو ہم سننا چاہتے ہیں۔ وہ دیکھتے ہیں، جو ہم دیکھنا چاہتے ہیں۔وہ یاد رکھتے ہیں، جو ہم یاد رکھنا چاہتے ہیں۔

اور بعض دفعہ ہم دوسروں کے کانوں سے سنتے ہیں، دوسروں کی آنکھوں سے دیکھتے ہیں، دوسروں کا کہا یاد رکھتے ہیں۔

لیکن حقیقت کچھ اور بھی تو ہوسکتی ہے؟

میری یہ کہانی ایک “ہلکی پھلکی کہانی” کی کیٹیگری میں شامل کی جا سکتی ہے۔ یہ میں نے کسی مذہبی، معاشرتی یا کسی بھی حساس موضوع پر نہیں لکھا۔اور اس میں ہلکے پھلکے انداز میں ان چھوٹی چھوٹی باتوں کو اجاگر کرنے کی کوشش کی ہے، جو ہم کسی انسان کے بارے میں فرض کر لیتے ہیں، بِنا جانے کہ یہ انہیں ہرٹ کر سکتا ہے ۔ اتنا کہ ان کی شحصیت اندرونی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جائے۔ ہم اپنے اصولوں، اپنی پسند، اپنی لغت کے حساب سے لوگوں کو “عجیب”، “ابنارمل”، “بچکانہ”، “کھڑوس” اور جانے کن کن ناموں سے ٹیگ کردیتے ہیں۔ اور پھر یہی ان لوگوں کہ پہچان بن جاتی ہے۔ کون سوچنے کی زحمت کرتا ہے کہ سچائی کیا ہے؟ کون سمجھنے کی کوشش کرتا ہے کہ وجہِ تسمیہ کیا ہے؟

کچھ خوش قسمت ہوتے ہیں، سب sort out ہو جاتا ہے۔ جو بہادر ہوتے ہیں، وہ سروائیو کر جاتے ہیں۔ باقی اسٹرگل میں ہی زندگی گزار دیتے ہیں۔میں نے کچھ عزیز لوگوں کو ایسی not a big deal قسم کی سچویشن سے جوجھتے دیکھا ہے۔امید ہے کہ ہم کسی پر ایسا اسٹریس ڈالنے کا باعث نہ بنیں۔

یہ میری پہلی کہانی نہیں ہے، لیکن سب سے پہلے پبلش ہونے جارہی ہے۔آن لائن ہی سہی۔ ہائی سپیڈ انٹرنیٹ کا زمانہ ہے۔میں، اور میرے جیسے بہت سے قارئین اب سافٹ کاپی پڑھنے کو ترجیح دینے لگے ہیں۔پڑھئے گا ضرور اور اپنی رائے سے آگاہ کیجئے۔

سر بکف پبلیکیشن کا شکریہ، آن لائن پبلشنگ کا ذمّہ لینے کے لیے۔ اور مجھے لگاتار بڑھاوا دینے کے لئے۔

والسلام

شبانہ مختار

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “Uff Yeh Ladki”