اسلام علیکم
میں خیریت سے ہوں اور اللہ سے امید ہے کہ یہ پوسٹ آپ سب کو بہترین ایمان اور صحت میں پائے گی۔ یہ پوسٹ آٹھویں روزے کی تکمیل کی نشاندہی کرتی ہے۔ ایک ہفتہ گزر چکا ہے۔
اف اللہ، کیا دن تھا آج کا۔۔۔
آج میں نے شاپنگ کی، صرف ۱۶ جوڑےاور دو قمیصیں۔ زیادہ تو نہیں؟ اس سے پہلے کہ کوئی اعتراض کرے، یہ شاپنگ آٹھ لوگوں میں تقسیم ہوگی اور فن نفس شاید ایک یا دو ہی جوڑے ملیں کیوں کہ ان میں سے پانچ تو میرے ہیں اور ۔۔۔
بہرحال۔۔۔ آج کا دن اچھا رہا، اور روزہ بہت اچھا۔۔۔ عصر بعد موسم خوش گوار ہو گیا تھا اور ٹھنڈی ہوائیں اب بھی چل رہی ہیں۔
آپ کا دن کیسا گزرا؟
اللہ ہمیں اس مبارک مہینے کی برکات سے مستفید ہونے کی توفیق عطا فرمائے اور ہمیں ڈھیر ساری عبادت کرنا نصیب فرمائے۔ آمین۔
شبانہ مختار