Drama Review Urdu | Fraud | ARY Digital | Episode 22

 

فراڈ قسط ۲۲ تحریری اپ ڈیٹ اور جائزہ

ٹھیک ہے، اب وقت آگیا ہے کہ فراڈ کی ۲۲ویں قسط کا جائزہ لیا جائے۔

شان شجاعت کے بارے میں مزید تفتیش کرنا چاہتا ہے، اور یہ بات شجاعت کو بالکل پسند نہیں ہے۔ یقیناً اسے اس بات کی فکر ہے کہ اس کا جھوٹ کھل کر سامنے آجائے گا۔ اور پھر اس کی اتنی محنت پر پانی پھر جائے گا۔

طلال زندگی کی جنگ ہار گیا۔ سنجیدگی سے؟ ہمارے پاس ایک خوش کن ٹریک کیوں نہیں ہے؟ کیا دونوں بہنوں کو زندگی بھر اداس ہی رہنا ہوگا؟ انہیں کبھی خوش حال زندگی ملے گی یا نہیں؟ایسی بھی کیا سڑو کہانی؟ تھوڈا تو ہلکا پھلکا ماحول رہنے دیتے۔

اور پھر طلال کی والدہ بے رحمی سے مائلہ کو وہاں سے جانے کو کہتی ہیں۔ اس کے دل میں صرف اچھے ارادے ہیں۔ وہ چاہتی ہیں کہ مائلہ طلال کا افسوس کرنے کی بجائے زنادگی میں موو آن کرے۔

نیا سبق لکھنے کے لیے کورا صفحہ چاہیے ہوتا ہے۔

طلال کی والدہ چاہتی ہیں کہ مائیلا اپنے والدین کے گھر شفٹ ہو جائے، دوبارہ شادی کرے اور زندگی گزارے۔ مجھے اس کی سوچ اچھی لگی لیکن یہ حقیقت پھر بھی نہیں بدلتی کہ مائلہ افسردہ اور ٹوٹی ہوئی ہے۔ یہ سفاکانہ رویہ بہت برا اثر ڈالتا ہے۔

اوہ، اور نثار نے شازیہ اور نائل دونوں کو معاف کر دیا۔ اسے لگتا ہے کہ اس کا معاف کر دینا اللہ کی رحمت کا باعث بنے گا۔ اچھی سوچ ہے۔

جہاں تک دوسرے ٹریک کا تعلق ہے، شجاعت اور طوبیٰ جلد ہی شادی کرنے والے ہیں۔

~~~

Until we meet again, check out my books on Amazon. You can subscribe for Kindle Unlimited for free for the first month, just saying 🙂

Shabana Mukhtar