Drama Review Urdu | Fraud | ARY Digital | Episode 23

فراڈ قسط ۲۳تحریری اپ ڈیٹ اور جائزہ

تو، شجاعت اور طوبیٰ اب شادی شدہ ہیں۔ مایا طوبیٰ کے ہاتھوں میں اپنی دادی کا کنگن دیکھ کر متجسس ہو جاتی ہے اور کچھ سوالات پوچھتی ہے جس سے طوبیٰ پریشان ہو جاتی ہے۔ شجاعت اور مایا ایک بار پھر ایک دوسرے سے ملتے ملتے رہ گئے۔ میں سوچ رہی ہوں کہ کب تک آنکھ مچولی کا یہ سلسلہ چلتا رہے گا؟ اور کتنا لمبا چلے گا یہ ڈرامہ؟ دونوں کو ایک دوسرے سے ملا کر کہانی ختم کرو بھئی۔

شجاعت نے طوبیٰ کو اپنے والدین کے بارے میں نہیں بتایا۔ یہ سن کر ژجاعت کی ماں کو زور کا دھچکا لگتا ہے تاہم شجاعت کے نزدیک سب کچھ ایک بڑے کھیل کا حصہ ہے۔ اسے اپنی ماں کے جذبات کی کوئی فکر نہیں۔

یہ دیکھیں، شجاعت کی باتوں کو سن کر اس کا جگری یار کیا ردعمل ظاہر کرتا ہے۔

اس قسط پر میرا بھی یہی ردعمل ہے۔ ایک تو شجاعت اور ایک مائلہ… وہ اب بھی خود کو طلال کی موت کا ذمہ دار ٹھہرا رہی ہے اور اب یہ بورنگ اور اکتانے والا ہوتا جا رہا ہے۔ طلال کو مرنا تھا۔ ایسا بھی کیا رونا ڈالنا۔ افف…

 

 

~~~

Until we meet again, check out my books on Amazon. You can subscribe for Kindle Unlimited for free for the first month, just saying 🙂

Shabana Mukhtar

I try to moderate comments to filter out the trolls and weirdo. Your comments are welcome and opinion matter, but don't come here just to promote your content, and be nice, okay? Everyone is entitled to opinions. Alright, now go ahead, the comment section is your oyster. (I'm such a smarty pants)