Drama Review Urdu | Meray Humnasheen | Episode 43

GEO Meray Humnasheen Poster
GEO Meray Humnasheen Poster

 

میرے ہمنشین

میرے ہمنشین ایک دلکش داستان ہے جو خواہشمند خوابوں، امیدوں اور اقتدار کے لالچ کے درمیان جدوجہد کو سمیٹتی ہے۔

خجستہ ایک ذہین، فطین لڑکی ہے جس کا تعلق ایک قدامت پسند اور روایتی خاندان سے ہے جس کا تعلق پہاڑی علاقوں سے ہے۔ ڈاکٹر بننے کا اس کا جذبہ اس کے بچپن کے صدمے سے پیدا ہوا جب اس نے زندگی کے اوائل میں اپنی ماں کو کھو دیا۔ صحت کی دیکھ بھال کی خدمات میں انقلاب لانے کے لیے، خجستہ کا دل امیدوں اور خوابوں سے بھرا ہوا ہے۔ دوسری طرف، خجستہ کا کزن درخزئی ایک گرم سر اور مغرور آدمی ہے جس کی پسماندہ سوچ اسے خجستہ کی اعلیٰ تعلیم کے بارے میں غیر محفوظ بناتی ہے اور اسے اپنے قابو میں رکھنا چاہتا ہے۔

ایک پڑھے لکھے اور خوشحال گھرانے سے تعلق رکھنے والا، ہادی میڈیکل اسکول کے آخری سال میں ہے اور اس کا بنا ہوا طرز عمل اسے اپنے گروپ کے ساتھیوں میں از حد مقبول بناتا ہے۔ ایک ہی کالج میں پڑھتے ہوئے، خجستہ اور ہادی کی پہلی ملاقات ہی ان میں ایک دوسرے کے لیے ملے جلے جذبات پیدا کر دیے۔

ڈاکٹر بننے کے خواب میں، کیا خجستہ تمام چیلنجز پر قابو پا سکے گی؟ اپنے خاندان خصوصاً درخزئی کے مسلسل دباؤ کے باعث، کیا خجستہ اپنے خوابوں کو پورا کر پائے گی یا وہ محبت اور خوابوں کے شکنجے میں پھنسی رہے گی؟

[Source: GEO Youtube Channel]

Credits

Writer: Misbah Ali Syed
Director: Ali Faizan
Produced by: Abdullah Kadwani & Asad Qureshi
Production House: 7th Sky Entertainment

#MerayHumnasheenEp43

#HarPalGeo

#Entertainment

میرے ہمنشین قسط ۴۳تحریری جائزہ اور تبصرہ

ہسپتال میں خجستہ کا کورا جواب سننے کے بعد حسن امروز خان سے ملاقات کرتا ہے۔ وہ درحقیقت خجستہ اور ہادی کے بارے میں بات کرنا چاہتا تھا، لیکن جب اسے درخزئی کی موت کے بارے میں پتہ چلا ہے، اس میں اپنے مقصد کے بارے میں بات کرنے کی ہمت نہیں ہوئی۔ مجھے اچھا لگا کہ حسن کو ایک ایسا آدمی دکھایا گیا ہے جو دوسروں کے جذبات پر غور کر سکتا ہے۔ ایک ایسے لڑکا جو ہمیشہ اپنے بارے میں اور صرف اپنے بارے میں سوچتا تھا، ایک ایسے لڑکا جو اپنے آپ کو اپنی رائے اور خیالات کا اظہار کرنے سے کبھی نہیں رکتا تھا؛ اوع اب وہ امرو خان کے جذبات کا خیال کرتے ہوئے اپنی بات کہنے سے رک جاتا ہے۔ حسن نے ایک طویل سفر طے کیا ہے۔ اور اس کے کردار میں یہ تبدیلی مجھے پسند آئی۔

امروز خان بھی اتنا معسوم نہیں ہے۔ وہ جانتا ہے کہ خجستہ اور ہادی کے درمیان کچھ تھا۔ وہ حسن سے ہادی کا نمبر ماھائی اور بہن کو ملانے کی سازش کر رہے ہیں۔ صحیح ہے۔

حسن نے سینئر ڈاکٹر ڈاکٹر طلال سے ملاقات کی۔ ڈاکٹر طلال ہی خجستہ کے ہسپتال میں کارڈیالوجسٹ بھیجنے کے بھی ذمہ دار ہیں۔ حسن ڈاکٹر طلال کو قائل کرتا ہے کہ وہ ہادی کوامریکہ سے واپس آ کر شمالی علاقوں کے ایک گاؤں میں کام کرنے پر راضی کریں۔ اب کیوں کہ یہ آخری قسط ہے، تو ظاہر ہے کہ ہادی مان ہی جائے گا۔
~

ہادی کو ڈاکٹر طلال کا میسج ملا تو اسے یاد آتا ہے کہ خجستہ اپنے علاقے میں ایک ہسپتال کے لیے کیا عزائم رکھتی تھی۔ بس پھر، ہو گیا فیصلہ۔

ہادی اورشہریار مل کر سبیکا کو سرپرائز دیتے ہیں، اور ہم ہادی، سبیکا اور حسن کے درمیان ایک اچھا اور جذباتی منظر دیکھتے ہیں۔ ہادی نے آخر کار حسن کو معاف کر دیا۔ کریڈٹ دونوں ہی بھائیوں کوجاتا ہے۔ یہ حسن ہی تھا جو معافی مانگنے کا پہلا قدم اٹھاتا ہے، لیکن معاف کرنے کے لیے ہادی جیسے اچھے آدمی کی ضرورت ہوتی ہے۔ ان کے آپسی تعلق کو بہت خوبصورتی سے دکھایا گیا ہے، اور ایک بہت اچھا فیملی مومنٹ تھا۔

~
اور پھر وہ منظر جس کا بہت انتظار کیا جا رہا تھا جب ہادی خجستہ سے ملتا ہے۔

ربن کاٹنے کی تقریب مختصر مگر جذباتی کرنے والی تھی۔

 

 

!اور، آخری منظر میں دکھایا گیا ہے کہ دونوں ڈاکٹر سبزوادیوں میں ٹہل رہے ہیں۔ بھئی واہ

تبصرہ


یہ آخری قسط اتنی دلچسپ نہیں تھی جتنی میں نے توقع کی تھی۔ لیکن جیسا کہ میں پہلے کہہ چکی ہوں، میں صرف یہ چاہتی تھی کہ یہ ڈرامہ اب ختم ہو جائے۔ ۴۳ قسطیں، حد ہو گئی۔

اس ڈرامہ کا تفصیلی جائزہ بعد میں آئے گا۔

!پھر ملیں گے

~~~ 

Until we meet again, check out my books on Amazon. You can subscribe for Kindle Unlimited for free for the first month, just saying 🙂
 

Shabana Mukhtar