اللہ تعالیٰ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر احسانات
اللہ تعالیٰ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر تین احسانات ہیں۔
- اللہ تبارک و تعالیٰ نے آپ کو یتیم پایا اور آپ کو ٹھکانہ دیا۔ مادی احسان ہے۔
- اللہ تبارک و تعالیٰ نے آپ کو شریعت کے احکام سے بے خبر پایا، با خبر کر دیا۔
- اللہ تبارک و تعالیٰ نے آپ کو آپ کو فقر و فاقہ میں پایا اور مستغنی کر دیا۔
جس نوعیت کا احسان اللہ نے کیا، وہی ہمیں مخلوق پر کرنا ہے ۔ ان احسانات پر شکر کرنا چاہیے۔ لیکن صرف شکر کرنا کافی نہیں۔
یتیم کی کفالت کرنی چاہیے، کسی یتیم کو دھکے دینے کی اجازت نہیں ۔ علم کو سمیٹ کر نہ رکھتے ہوئے اسے بانٹنا چاہیے، لوگوں میں تقسیم کر دیں ۔ کوئی مانگنے کے لیے آئے تو اسے دھتکارنا نہیں چاہیے۔
ماخذ
مفتی طارق مسعود کا لیکچر
دعاءوں کی طلبگار
شبانہ مختار