رمضان ١٤٤٤ ڈائری : جمعہ معمولات

اسلام علیکم

اس بار میں نے سوچا کہ جمعہ معمولات کی فہرست بنا ہی لی جائے۔ ہر جمعہ کو میں اپنے نوٹ پیڈ پر لکھ کچھ ذکر و تلاوت کرتی ہوں۔ اس بار آپی سے پوچھ کر لسٹ میں کچھ اور بھی شامل کیا ہے۔

سورۃ جمعہ

سورۃ کھف

سورۃ نبا

سات بار سورۃ اخلاص

سات بار سورۃ فلق

سات بار سورۃ ناس

درود شریف

بعد عصر خوب دعائیں

نیا لباس زیب تن کرنا کہ جمعہ کے لباس کا حساب نہیں ہوتا۔

سفید لباس زیب تن کرنا کہ یہ صفائی اور اجلے پن کا امین ہے۔

مغرب بعد یٰسین شریف کی تلاوت کرنا۔ کوشش ہے کہ یہ روز کا معمول ہو۔

منزل پڑھنا۔ جادو ٹونے سے بچنے کا آسان اور مجرب عمل ہے۔

اسلام میں جمعہ مغرب سے شروع ہوتا ہے، لہذا میں جمعرات کی شب کو ہی ان میں سے کچھ پڑھ لیتی ہوں۔ اور باقی عصر کے بعد۔ اللہ ہم سب کو زیادہ سے زیادہ عبادات کرنے اور اپنے نفس کے تزکیہ کی توفیق دے۔

رمضان المبارک١٤٤٤ کا پہلا جمعہ مبارک ہو۔

شبانہ مختار

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *