السلام علیکم۔
رمضان المبارک کا پہلا جمعہ مبارک ہو۔
چار سال پہلے میں نے شاید پہلی بار رمضان کے بارے میں پوسٹ کیا تھا۔ اس وقت میرے رمضان کے بارے میں جو ریزولیوشنز تھے، اب بھی تقریباوہی ہیں۔ فرق یہ ہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ اللہ نے مجھے بھی کچھ نیکیاں کرنے کی توفیق عظا فرمائی ہے۔
۲۰۱۹ تک مجھے رمضان کے علاوہ تلاوت کرنے کا وقت ہی نہیں ملتا تھا۔ اب الحمدللہ پچھلے رمضان سے اب تک کافی بار قران ختم کیا ہے۔ ۲۰۱۹ تک میں باقاعدگی سے تراویح نہیں پڑھتی تھی، ہر سال ایک دو رہ جاتی تھیں۔ یوں ہی بلا وجہ سستی کی سجہ سے چھوڑ دیا کرتی تھی۔۔ اب الحمدللہ تراویح پڑھ لیتی ہوں۔ ۲۰۲۰ میں کورونا ہوا تھا تو بیٹھ کر بھی پڑھی تھی۔ اللہ کی اس سے بڑی نعمت کیا ہوگی کہ وہ ہم جیسے گنہ گاورں کو اپنے سامنے جھکنے کی توفیق عطا کر دیتا ہے۔
رہی بات انسٹاگرام اور ٹوئیٹر کی، تو وہ میں پچھلے سال ہی چھوڑ چکی۔ انسٹاگرام میرے بس کا نہیں، اور ٹوئیٹر صرف بلڈ پریشر بڑھاتا ہے۔
اب بچا میرا ننھا منا بلاگ۔۔۔ یہ عادت اب بھی باقی ہے۔ فرق یہ ہے کہ اب میں کوشش کرتی ہوں کہ کچھ اچھا بھی لکھا جائے۔
ناول پڑھنے کا تو وقت نہیں، لیکن ناول لکھنا رمضان میں بنس کرنے کا سوچا ہے۔ اللہ مجھے نفس پر اختیار عطا کرے۔ آمیں۔
دعاوں میں یاد رکھیں۔
شبانہ مختار