…السلام علیکم
جمعہ مبارک۔ جمعتہ الوداع مبارک۔ اللہ تمام مسلمین کو مزید رمضان دیکھنا نصیب کرے۔ آمین۔
اس رمضان میرے جاننے والوں میں، یا یوں کہیے کہ میری فیملی کے جاننے والوں میں سے دو لوگ انتقال کر گئے۔ خوش نصیب تھے، رمضان میں انتقال ہوا۔ اللہ انہیں جنت نصیب کرے۔ میری وہی حالت ہوئی، جو ہر انتقال کی خبر کے بعد ہوتی ہے۔ اللہ۔۔۔ مجھے ابھی نہ بلانا۔ ابھی دل میں دنیا کی ہوس باقی ہے۔
بہرحال۔۔۔ روزے چل رہے ہیں۔ گرمی شدید پڑ رہی ہے اور پچھلے تین دنوں سے روزہ ‘لگ’ سا رہا ہے۔ کل انشاءاللہ ہماری گھر جانے کے لیے روانگی ہے۔ عید کی چھٹیاں شروع ہونے میں اب کچھ گھنٹے ہی باقی رہ گئے ہیں۔ آفس آج بہت ہی برا لگ رہا ہے۔
دعاؤں میں یاد رکھیے۔
…السلام علیکم