رمضان ١٤٤٣ ڈائری : رمضان المبارک کا تیسرا جمعہ

اسلام علیکم۔ ۔ ۔

آج کا دن خاص ہے، بلکہ خاص الخاص ہے۔

آج رمضان المبارک کا تیسرا کمرہ ہے۔ آج رمضان المبارک کا تیسرا عشرہ شروع ہو رہا ہے۔ آج رمضان المبارک کی اکیسویں رات ہے، یعنی کہ آج شب قدر ہونے کا امکان ہے۔

آج کے خوشگوار موسم کو دیکھتے ہوئے یہ اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ آج لیلۃالقدر ہے۔

 کچھ عبادات اور اعمال میں جمعہ کی روٹین کا حصہ بنانے کی کوشش کر رہی ہوں۔ اور کچھ مجھے دوسروں نے بتایا ہے۔ اس میں سے کچھ مکمل ہوئے ہیں، اور کچھ باقی ہیں۔

  • نیا لباس زیب تن کرنا کہ جمعہ کے لباس کا حساب نہیں ہوتا۔
  • سفید لباس زیب تن کرنا کہ یہ صفائی اور اجلے پن کا امین ہے۔
  • مغرب بعد یٰسین شریف کی تلاوت کرنا۔ کوشش ہے کہ یہ روز کا معمول ہو۔
  • منزل پڑھنا۔ جادو ٹونے سے بچنے کا آسان اور مجرب عمل ہے۔ نمرہ احمد کے نئے ناول مالا کی پانچویں قسط پڑھ لیجیے۔
  • صلواۃ التسبیح پڑھنا کہ یہ کبیرہ گناہوں کو دھو دیتی ہے۔اور کچھ عبادات ابھی باقی رہتی ہیں۔

اللہ ہمیں اس رات اور اس عشرہ کی برکات سے مستفید ہونے کی توفیق عطا فرمائے اور ہمیں ڈھیر ۔ساری عبادت کرنا نصیب فرمائے۔ آمین

رمضان المبارک کا تیسرا جمعہ مبارک ہو۔

شبانہ مختار

Your comments and opinion matter. I try to moderate comments to filter out the trolls and weirdo. Your comments are welcome, but don't come here just to promote your content, and be nice, okay? Everyone is entitled to opinions. Alright, now go ahead, the comment section is your oyster. (I'm such a smarty pants)