اسلام علیکم
رمضان مبارک۔ اللہ ہمیں اس مبارک مہینے کی برکات سے مستفید ہونے کی توفیق عطا فرمائے اور ہمیں ڈھیر ساری عبادت کرنا نصیب فرمائے۔ آمین۔
رمضان کا چاند نظر آ گیا۔ پہلی تراویح حسب معمول بہت جوش و خروش سے پڑھی۔ الحمدللہ۔
رات میں جلدی سونا اور سحری میں جلدی جاگنا حسب معمول انتہائی مشکل ثابت ہوا۔ اور بعد فجر بھرپور سو لینے کے بعد بھی ابھی طبیعت میں کسلمندی سی ہے۔
اب اتفاق یوں ہے کہ ہندوستان میں پہلا روزہ ہی جمعہ کو ہے۔ لیکن اس کے لیے میں نے الگ سے پوسٹ کرنا ہے۔ ایک اور بات قابل غور ہے کہ اس سال ہندوستان اور پاکستان میں روزہ ایک ساتھ نہیں رکھے جا رہے۔ پاکستان میں چاند بدھ کو ہی نظر آ گیا تھا۔ اب یہ ایک نیا فرق ہے۔ ایسا فرق جس سے ہماری سحت پر کوئی فرق نہیں پڑتا لیکن پھر بھی۔۔۔ بات برائے بات بھی تو ایک بات ہوتی ہے۔
رمضان المبارک١٤٤٤ کا پہلا روزہ مبارک ہو۔
شبانہ مختار