Drama Review Urdu | Habs | Episode 24

حبس قسط 24 تحریری اپ ڈیٹ اور جائزہ


سب جمع ہو جائیں۔۔۔ یہ حبس کی قسط ۲۴ کا جائزہ لینے کا وقت ہے۔

قدسیہ سب سے بدترین ماں ہے

میں نے یہ قسط دیکھی اور میرا سر پھٹنے ہی والا تھا۔ ماں کو اپنی بیٹی کی قیمت لگاتے دیکھنا بہت تکلیف دہ تھا۔ اور پھر بھی، میں نے قدسیہ کے لیے کوئی ہمدردی محسوس نہیں کی، کچھ بھی محسوس نہیں کیا۔

قدسیہ وہ ماں نہیں ہے جو اپنی بیٹیوں کے لیے پریشان ہے اور نہ ہی وہ عائشہ کے مستقبل کے لیے فکر مند ہے۔ وہ سیدھے سیدھے عائشہ کو بیچنے کے لیے سوال ڈال رہی ہے۔ مجھے ان بے ہودہ الفاظ کے لیے افسوس ہے، لیکن جب میں قدسیہ کو دیکھتی ہوں تو ایسا ہی محسوس ہوتا ہے۔ ہر ایک دفعہ۔

وہ یاور کی بہن کو گھر کے حالات کے بارے میں بتاتی ہے، اور بدلے میں یہ وعدہ لیتی ہے کہ یاور ان کے لیے ایک گھر خریدے گا۔ اس بار بھی وہ عائشہ کو اپنے نام پر گھر کروانے کے لیے مہرہ کے طور پر استعمال کرتی ہے۔ کیسی ماں ایسا کرے گی؟ صرف بے غیرت قسم کی ماں ہی ایسا کرے گی۔ قدسیہ کی حرکتوں کو درست ثابت کرنے کی کوشش نہ کریں۔ بیٹیوں کے مستقبل کے لیے پریشان ہونے اور انہیں بیچنے میں فرق ہے۔ اگر میں کبھی بدترین ماؤں کی فہرست مرتب کروں تو قدسیہ یقینی طور پر چارٹ میں سرفہرست ہوگی۔

~

بگڑیل زویا

بلقیس زویا سے اس کے بدتمیز رویے کی وجہ سے نفرت کرتی رہتی ہے، اور زویا جوابا زبان درزی کرتی رہتی ہے۔ اس لڑکی کو اپنے بڑوں سے بد تمیزی کرنے میں کوئی شرم نہیں آتی، چاہے وہ اس کی ماں ہو، بہنیں، پھپھو یا ساس۔ جہاں تک عامر کا تعلق ہے، وہ اس کے ساتھ کریڈٹ کارڈ کی طرح برتاؤ کرتی ہے، اور بس۔

~

عائشہ کا رونا دھونا جاری ہے۔

عائشہ کا مسلسل رونا اور اداس رہنا میرے اعصاب پر زوار رہنے لگا ہے۔ باسط بار بار کال کرتا ہے اور ٹیکسٹ کرتا ہے اور عائشہ سے رابطہ کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ اس سب کا عائشہ کے سر پر کوئی اثر نہیں ہوتا۔ اس کے بجائے، اسے بس اتنا یاد ہے کہ باسط نے اسے طلاق دینے کا سوچا تھا۔ بہن، اب وہ بدل رہا ہے اور اچھا بن رہا ہے۔ کم از کم تم یہ کر سکتی ہو کہ اپنے چہرے سے اس سڑاہٹ کو ہٹا دو اور باسط کے ساتھ اچھے سے پیش آئو۔ ہر وقت رونا دھونا۔ اف۔

~

بانو، خاندان کی واحد سمجھدار شخصیت

بانو ہمیشہ کی طرح دیکھ بھال کرنے والی اور سمجھدار ہے۔ وہ باسط سے گھر کے جعلی کاغذات کے بارے میں بات کرتی ہے۔ باسط نے مدد کا وعدہ کیا ہے۔ کاش بانو باسط سے زویا کے معاملے پر یقین کرتی، اتنا پھڈا نہیں ہوتا۔ عائشہ کی شادی ٹوٹنے کے دہانے پر نہ ہوتی۔

باسط، بیوقوف باسط

جہاں تک باسط کا تعلق ہے تو وہ بھی بہت احمق ہے۔ وہ سمجھ نہیں پا رہا ہے کہ سوہا اس پر ڈورے ڈال رہی ہے، غیر شائستہ الفاظ کے لئے معذرت۔۔۔ باسط سوہا کو فہد کی شادی پر لے جانے کا وعدہ بھی کرتا ہے۔ اس سے لوگوں اور عائشہ کے لیے کیا تاثر چھوڑے گا جو پہلے سے ہی اداس اے ایف ہے؟

ایک کار حادثہ اس جوڑے کو اکٹھا نہیں کر سکا۔ میں حیران ہوں کہ کیا ہوگا؟

ٹھیک ہے، پھر ملتے ہیں۔۔۔

 

~

Until next review, please check out my books on Amazon.

Shabana Mukhtar