رمضان المبارک کا دوسرا عشرہ

السلام علیکم

سخن گفتن چہ مشکل بود شب جائے کہ من بودم
ذرا سی بات کرنی تھی بہت مشکل جہاں میں تھا۔

آج کل کا زمانہ ایسا ہی ہے نا؟ لب ہلے نہیں، کچھ کہا نہیں کہ اعتراضات کہ بوچھاڑ شروع ہو جاتی ہے۔

یہ شعر مجھے اکثر و بیشتر یاد آتا ہے۔ قصہ یوں ہے کہ ہائی سکول میں ایک دفعہ اردو اخبار میں امیر خسرو کی نظم بمع ترجمہ پڑھی تھی۔ اس زمانے میں فارسی کا بہت شوق تھا اور میرے اطراف میں کوئی ایسا نہ تھا جو فارسی جانتا ہو۔ ایسے میں فارسی کی پوری نظم بمع ترجمہ تو بس۔۔۔ یوں سمجھیں عید تھی۔
میری ایک ننھی منی سی ڈائری میں میں نے دونوں زبانوں کی نظمیں لکھیں اور جب وقت ملتا سمجھنے کی کوشش کرتی تھی کہ کون سے لفظ کے کیا معنی ہیں۔
بس۔۔۔ اب یہی ایک مصرع یاد رہ گیا ہے۔

اس بات کا رمضان سے کوئی تعلق نہیں۔

دوسرا عشرہ آج ختم ہوا۔ تیسرا اور آخری عشرہ جاری ہے۔ میں نے ایک قرآن ختم کر لیا ہے۔ الحمدللہ۔
اور بالآخر ایک تصویر لینے میں بھی کامیابی ملی ہے۔دیکھیے اور للچائیے۔

 

IMG_20190524_193634.jpg
Buying iftar stuff