رمضان ١٤٤٣ ڈائری : رمضان المبارک کا پانچواں روزہ

ہر سال کی طرح اس سال بھی رمضان میں خیال کچھ اور عمل کچھ ہو رہا ہے۔

الحمدللہ ساری نمازیں تراویح اور تلاوت تو باقاعدگی سے جاری ہیں، لیکن اس سال یہ بھی کوشش کرنی تھی کہ قضائے عمری کی فجر کا زیادہ سے زیادہ حصہ ادا کیا جاسکے۔ یہ پلان کیا تھا کہ ہر فرض نماز کے بعد فجر کی قضا میں سے پانچ وقت کی نمازیں ادا کی جائیں گی اس طرح ہر دن فجر کی قضا نمازوں کی تعداد میں

سے 25 نمازیں کم ہو جاتیں۔

مگر یہ ہو نہ سکا اور اب یہ عالم ہے۔۔۔
کوشش اب بھی جاری ہے۔ اللہ سے دعا ہے کہ ہمیں ہمارے ارادوں پر عمل پیرا ہونے کی توفیق عطا فرمائے، آمین۔