Drama Review Urdu | Habs | Episode 23

حبس قسط23  تحریری جائزہ اور اپ ڈیٹ

!!!قدسیہ! قدسیہ!! قدسیہ

اس کی اتنی غلطیاں ہیں، میں گن بھی نہیں سکتی۔۔۔ خیر، گننے کی کوشش کرتے ہیں۔

1. اس نے یاور کی ماں سے وعدہ کیا ہے (میں نے پہلے اسے یاسر کہا تھا، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا) کہ زویا کی بجائے عائشہ یاور سے شادی کرے گی۔ کیوں؟ آخر کیوں ؟ اس نے کبھی عائشہ یا کسی اور سے اس معاملے پر بات بھی نہیں کی۔ عائشہ کو طلاق بھی نہیں ہوئی۔ اور قدسیہ نے وعدہ کیا ہے کہ عائشہ یاور سے شادی کرے گی۔ کیا اس کے پاس کوئی عقل ہے؟ ذرہ برابر بھی؟

2. یہ انکشاف ہوا ہے کہ “گھر خریدنے” کا پورا معاملہ ایک دھوکہ تھا۔ ظفر نے جعلی کاغذات بنائے تھے، اب قدسیہ وغیرہ کو گھر خالی کرنا پڑے گا۔ بات سے بات نکلی۔ اور وہ کہتے ہیں نا کہ بات نکلی تو بہت دور تلک جائے گی۔قدسیہ اس راز سے پردہ اٹھاتی ہیں کہ باسط اور عائشہ کی شادی ایک ڈیل تھی۔ جی ہاں! یہ سب ایک سودا تھا، باسط اور قدسیہ، دونوں کے لیے۔ بانو اور بوبی کو یہ سن کر اتنا صدمہ پہنچا، سوچ ہے آپ کی۔

3. اس سے قدسیہ کو سبق سیکھنا چاہیے، ہے نا؟ لیکن قدسیہ ایسی نہیں۔ وہ مشورہ دیتی ہے کہ بانو کو دفتر سے قرض لینا چاہیے۔ سیریسلی؟ کیا یہ عورت کبھی سبق سیکھے گی؟ وہ عائشہ کو سچ بھی نہیں بتا رہی، نہ یاور کے بارے میں، نہ گھر کے بارے میں۔ اف! بہت ہی چڑ ہوتی ہے مجھے!

جہاں تک بگڑیل بچی زویا کا تعلق ہے، اس کے سسرال والوں نے اچھی خاصی رقم (5 لاکھ) حاصل کر لی ہے، اور ایک بے شرم چور ہونے کے ناطے، زویا کی ان تمام پیسے اور زیورات پر رال ٹپک رہی ہے جو عامر کی والدہ کے پاس ہیں۔ وہ سیف میں رکھا سامان دیکھتی ہے اور نقدی کا ایک گڈی یعنی کہ ایک لاکھ روپے نکالتی ہے۔ وہ انجانے میں فرش پر انگوٹھی بھی گرا دیتی ہے۔ عامر کی ماں زویا کے کمرے کی تلاشی لیتی ہے، لیکن زویا بہت ہوشیار ہے۔ پکڑ میں نہیں آتی۔

عائشہ کی باتیں، اس کا رونا، اس کی الجھن؛ یہ سب اب بہت زیادہ ہو رہا ہے. اتنا کیا رونا ڈالنا؟ اللہ پر بھروسہ رکھیں اور زندگی کے ساتھ آگے بڑھیں۔

جہاں تک ہمارے دولہا میاں کا تعلق ہے، وہ سوہا سے ملتا ہے۔ مجھے نہیں معلوم کہ اس سے کہانی میں کیا فائدہ ہوتا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ سوہا کا اصل مقصد ڈرامے کے بعد کا حصہ ہے۔ ابھی تو ڈرامہ بہت گھسیٹا جا رہا ہے۔

ٹھیک ہے، پھر ملتے ہیں۔۔۔

 

~

Until next review, please check out my books on Amazon.

Shabana Mukhtar

I try to moderate comments to filter out the trolls and weirdo. Your comments are welcome and opinion matter, but don't come here just to promote your content, and be nice, okay? Everyone is entitled to opinions. Alright, now go ahead, the comment section is your oyster. (I'm such a smarty pants)