رمضان ۱۴۴۱ ڈائری : رمضان المبارک کا پہلا جمعہ

اسلام علیکم

رمضان مبارک۔ اللہ ہمیں اس مبارک مہینے کی برکات سے مستفید ہونے کی توفیق عطا فرمائے اور ہمیں ڈھیر ساری عبادت کرنا نصیب فرمائے۔ آمین۔

رمضان کا چاند نظر آگیا لیکن تراویح لوگ اپنے اپنے گھروں میں پڑھیں گے۔ خواتین تو یوں بھی گھر میں ہی تراویح ادا کرتی ہیں لیکن مرد حضرات کے لیے یہ ایک بڑی محرومی ہے۔

میرے گھر میں یعنی میرے شہرِ پیدائش میں مسجدوں کے بند ہونے کے بعد چند گھروں میں پانچ چھ مرد حضرات اکٹھا ہو کر با جماعت نماز ادا کرتے ہیں۔ اب رمضان میں بھی نماز کے لیے وہی ترتیب رواں رہے گی۔ لیکن تراویح کہیں اور ادا کی جائے گی تاکہ پولس کو اعتراض نہ ہو۔
ابا کا کہنا ہے کہ ہمارے گھر کے لوگ گھر میں ہی با جماعت تراویح ادا کریں۔ بابا امامت کریں گے اور قرآن پڑھیں گے۔ بھائی اقامت کرے گا اور میری بہنیں اور امی مقتدیوں کی طرح نماز ادا کریں گی۔ کاش میں بھی وہاں ہوتی۔

کورونا وائرس پھیلنے کی خبریں آتے ہی مسجدیں بند ہو گئیں۔

سعودی حکومت نے کورونا وائرس کے چلتے عمرہ کے زائرین کی آمدورفت بند کردی۔ سننے میں آیا ہے کہ حج چودہ سو اکتالیس ہجری بھی کینسل ہو سکتا ہے اگر کینسل نہ ہوا تو بہت محدود تعداد میں حاجی بلائے جائیں گے اور اس کے لیے بھی زائرین کے لئے ان کے ملک اور سعودی عرب کا میڈیکل سرٹیفکیٹ اشد ضروری ہوگا۔ میڈیکل جانچ بہت سختی سے کی جائے گی۔

کیا اللہ ہم سے ناراض ہے؟

رمضان المبارک کا پہلا جمعہ مبارک ہو۔

شبانہ مختار

I try to moderate comments to filter out the trolls and weirdo. Your comments are welcome and opinion matter, but don't come here just to promote your content, and be nice, okay? Everyone is entitled to opinions. Alright, now go ahead, the comment section is your oyster. (I'm such a smarty pants)