رمضان ۱۴۴۱ ڈائری : دوسرا روزہ

چھبیس اپریل بروز اتوار، ۲ رمضان المبارک ۱۴۴۱

اسلام علیکم

الحمدللہ۔۔۔ دوسرا روزہ بھی گزر گیا اور ساتھ ہی ویک اینڈ بھی ختم۔

اب جب کل آفس کا کام کرنا ہوگا اور ساتھ ساری عبادات بھی کرنی ہوں گی، تب اصل روزہ سمجھ آئے گا۔ ٹیم کے لوگ مسلسل سوال کرتے ہیں اور ایک سیکنڈ کے لیے غیر حاضر ہونے پر شکایتیں آنے لگتی ہیں کہ شبانہ تو جواب ہی نہیں دیتی۔

دوسری سحری اور افطار سادہ رکھا تھا اس لیے پیٹ بڑا خوش ہے، جب کہ چٹوری زبان کو چٹخارہ نہ ملنے پر تھوڑی مایوسی ہے۔

کل بھائی سے کہہ کر کچھ پکوڑوں کا انتظام کرواتی ہوں۔

دعاؤں میں یاد رکھیے۔

شبانہ مختار

I try to moderate comments to filter out the trolls and weirdo. Your comments are welcome and opinion matter, but don't come here just to promote your content, and be nice, okay? Everyone is entitled to opinions. Alright, now go ahead, the comment section is your oyster. (I'm such a smarty pants)