COVID-19 Diaries | National Lockdown 2.0| Day #5 | Sunday Special

Today’s post will  be in Urdu.

 

 

پانچواں دن
 انیس اپریل ، بروز اتوار
ہائیں؟ ایک بار پھر اتوار؟ آخر وقت کو کس بات کی جلدی ہے؟
پچھلے اتوار کو بھی صفائی کی تھی اور یہ اتوار زیادہ مختلف نہیں تھا۔
پچھلے اتوار کی صفائی میں نے اکیلے کی تھی اور اپنی مرضی سے کی تھی۔ فرنیچر کی ترتیب میری بہن کو کچھ خاص پسند نہیں آئی تھی اور ہمارے گھر میں جمہوریت کا بول بالا ہے اس لیے آج ہم نے دوبارہ محنت کی ہے۔
آج شروعات بہن نے کی۔ پھر میں بھی شامل ہو گئی۔ بھائی کا آن لائن لیکچر ختم ہوا تو اس نے بھی ہاتھ بٹایا۔ لوگ ساتھ آتے گئے اور کارواں بنتا گیا۔
اب گھر اور صاف ستھرا اور کھلا کھلا لگنے لگا ہے۔
پھر مزید صفائی کا جوش چڑھا تو تو کل دھلنے والے کپڑے بھی آج ہی دھو ڈالے۔ واشنگ مشین لگائی تھی۔ اس کی محنت وصول کرنے کے لیے یے ساتھ ہی سردیوں کے کمبل بھی دھو ڈالے۔ جی ہاں، اب تک ہم کمبل اوڑھ کر سو رہے تھے۔
سامان کی خریداری کی اگلی فہرست بھی تیار ہے۔ کل مجھے آفس کا کام شروع کرنے کے پہنی دکان جاکر سامان خرید لانا ہوگا۔ سوچ رہی ہوں کہ رمضان کے پہلے عشرے تک بازار جانے کی نوبت نہ آئے۔

 

Your comments and opinion matter. Please leave a message. Cheers!