رمضان ١٤٤٣ ڈائری : رمضان المبارک کا پہلا جمعہ

اسلام علیکم

صبح ہوتی ہے شام ہوتی ہے
عمر یوں ہی تمام ہوتی ہے

اسی طرح رمضان کا پہلا جمعہ آن پہنچا۔ ابھی کل کی بات لگتی ہے کہ میں سامان پیک کر، گھر والوں کو خدا حافظ کہہ، پونہ کے لیے روانہ ہوئی تھی۔ یا یہ کہ رمضان کی چاند رات کو ہم نے کافی سیر کی تھی۔ اور آج رمضان کے چھ روزے مکمل ہونے کو ہیں۔

پہلا عشرہ رحمت کا ہوتا ہے اور پہلے روزے سے ہی کوشش ہے کہ
اللھم الرحم و انت خیر الراحمین
اس دعا کو کثرت سے پڑھوں۔ مگر کوتاہی ہو ہی جاتی ہے۔ ایسا ہے کہ تسبیح کی نیت کرو تو زبان پر استغفار ہی جاری ہوتا ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ مجھے توبہ استغفار کی زیادہ ضرورت ہے۔ اب سے یہ کوشش کرنی ہے کہ اس عشرہ کی دعا بھی پڑھوں۔

مغرب بعد یاسین کی تلاوت کو معمول بنانا ہے۔ ابھی تو تلاوت پر اتنا فوکس ہے کہ معمول کی سورتیں پڑھنے کا وقت کی نہیں ملتا۔

اور کوشش کرنی ہے کہ صلواۃ تسبیح ایک بار ادا کی جائے۔ صلواۃ تسبیح پڑھنے سے کبیرہ گناہ معاف ہوتے ہیں۔
اللہ مجھے توفیق دے، آمین۔

رمضان کے پہلے جمعہ پر آپ لوگوں کا کیا پلان ہے؟

شبانہ مختار