اسلام علیکم۔
تو رمضان المبارک کا پہلا روزہ بہ خیر و عافیت اختتام پذیر ہوا۔
الحمدللہ
یہ روزہ اتنا مختصر اور آسان رہا گویا کہ
آئے بھی وہ چلے بھی گئے وہ مثال برق
پہلا روزہ بہت آسان رہا۔
دن کیسے گزرا، پتہ ہی نہیں چلا۔ شاید اس کی سب سے اہم وجہ یہ تھی کہ آج اتوار تھا۔ نہ آفس کا کام کرنے کی ٹینشن تھی، اور نہ ہی کوئی اور فکر۔ گھر کہ صفائی اور دیگر کام سنیچر کو ہی کر لیے تھے۔ اتوار بس روزہ اور عبادات کے لیے مختص رہا۔
اگر ہر روزہ اسی طرح آسان ہو تو کیا ہی بات ہے۔
شبانہ مختار