رمضان المبارک کا دوسرا جمعہ

img_20190517_202138_hht

السلام علیکم۔

المبارک کا دوسرا جمعہ مبارک ہو۔

الحمدللہ۔۔۔
دوسرا جمعہ آ کر گزر بھی گیا۔ تین مہینوں پہلے سے میں اور امی رمضان کی باتیں کرتے تھے اور آج گیارہ روزے ہو بھی گئے۔

میرا روزانہ ڈیڑھ پاروں کا اوسط برقرار ہے۔ الحمدللّٰہ۔

دوسرا عشرہ شروع ہوا ہے۔ اللہ ہم سب کی مغفرت فرمائے۔ آمین۔

آج کا دن اس لئے بھی یادگار ہوگا کہ آج وہ واقعہ ہو گیا جس سے رمضان میں ڈر لگا کرتا ہے۔
جی ہاں! آج۔سحری کے وقت آنکھ نہ کھلی۔ پہلا الارم بند کیا، پھر دوسرا اور پھر آنکھ کھلی تو چار بج کر چونتیس منٹ ہو گئے تھے۔ سحر کے وقت میں دو منٹ باقی رہتے تھے۔ سمجھ نہ آیا کہ کیا کروں۔ کلّی کی، دو تین گھونٹ پانی پیا۔ بھائی کو آواز دے کر جگانے کا سوچا، تب تک ختم سحری کا الارم بجا گیا۔
ہمارے یہاں مسجد میں سحری کے اوقات کا اعلان نہیں ہو رہا۔ ہر کام الارم پر منحصر ہے۔

آج جمعہ تھا اور لوگ سڑکوں پر پاگلوں کی طرح گاڑیاں چلا رہے تھے۔ ٹریفک کا برا حال تھا اور گھر پہنچتے پہنچتے ساڑھے چھ بج گئے تھے۔
عصر پڑھ کر افطار کی تیاری کی۔ اور نڈھال ہو کر بستر پر پڑ گئی۔
مجھے افطار سے پہلے کے پانچ منٹ بہت مشکل لگتے ہیں۔ دل چاہتا ہے کہ بس اب موذّن صاحب فوراً اعلان کردیں۔

 کیا کسی اور کو بھی ایسا لگتا ہے؟

دل کی بھڑاس – شبانہ مختار

I try to moderate comments to filter out the trolls and weirdo. Your comments are welcome and opinion matter, but don't come here just to promote your content, and be nice, okay? Everyone is entitled to opinions. Alright, now go ahead, the comment section is your oyster. (I'm such a smarty pants)